لندن (آئی این پی)ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس اسٹار پینگ شوئی کے معاملے پر چینی حکومت کے رویے کے خلاف تمام ٹورنامنٹس معطل کردیئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی اے نے ٹورنامنٹس کی معطلی کا فیصلہ پینگ شوائی کے معاملے پر چینی رویے کے بعد کیا۔خیال رہے کہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے سابق نائب وزیر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ کھلاڑی کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد امریکا سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینگ شوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گاولی نے انہیں جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔
ڈبلیو ٹی اے
iڈبلیو ٹی اے نے چین میں تمام ٹورنامنٹس معطل کردیئے
Dec 03, 2021