قومی ڈس ایبلڈ ٹی20 ،اسلام آباد اور بہاولپور کے مابین فائنل آج ہوگا 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل جمعہ کوسلام آباد ڈس ایبلڈ اور بہاولپورکے درمیان صبح ساڑھے نو بجے ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان کرکٹ اکیڈمی گرائونڈکراچی پر کھیلا جائے گا ۔بہاولپور ڈس ایبلڈ کی ٹیم نے پہلی بار نیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم کا یہ مسلسل دوسرا فائنل ہوگا ۔بہاولپور ڈس ایبلڈ کے کپتان محمد شہزادکا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے حوصلے بہت بلند ہیں ،ہماری کوشش ہوگی کہ کامیابی کے اس سلسلے کوفائنل میں بھی برقرار رکھیں ۔دوسری جانب اسلام آباد ڈس ایبلڈ کے کپتان عثمان پراچہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک مسلسل چار میچز جیت چکی ہے ۔فائنل میں بھی عمدہ کھیل پیش کر کے ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے ۔ میچ یو ٹیوب چینل ’’پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن ‘‘ پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔
قومی ڈس ایبلڈ ٹی20

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...