راولپنڈی(کامرس ڈیسک) مری بروری نے ادارہ تحفظ ماحولیات(EPA) راولپنڈی اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے تعاون سے ARL Biodiversity Parkمیں دھند سے آگہی کے حوالے سے سموگ آگہی واک کا اہتمام کیا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ)نوشین اسراراور ڈپٹی ڈائریکٹر EPA محمدرفیق نے شرکت کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔مری بروری کے محمد وقاص احمد (Environmental Manager)خرم بشیر (آڈیٹر کوالٹی اَشورنس) اورمحمد ہمایوں (FSO)نے واک میں سموگ اور فضائی آلودگی کے مضر اثرات کے حوالے سے آگہی فراہم کی۔