وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد خصوصی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نت خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں خصوصی افراد کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمے داری ہے۔ خصوصی افراد کو معاشرے میں با وقار مقام دلانے کیلئے ہر طبقے کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی ونگہداشت کیلئے اقدامات حکومتی ترجیحات میں اولین ہیں اور فلاحی ریاست کے ویژن کے تحت حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پراجیکٹس شروع کیے جا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آج خصوصی افراد کی مالی معاونت کیلئے ایک تاریخ ساز پر وگرام شروع کررہی ہے۔عثمان بزدار نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت خصوصی افراد کی ماہانہ مالی معاونت کی جائے گی اور خصوصی افراد کونہ صرف بحالی کی طرف لائیں گے بلکہ دوسروں کے برابر لائیں گے۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی افراد کو مساوی ترقیاتی مواقع دینا کسی بھی معاشرے کے صحت مند ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم سب کو خصوصی افراد کی مدد کیلئے عملی اقدامات میں اپنا حصہ باٹنا چاہیے کیونکہ خصوصی افراد کوتعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ معاشرے میں خصوصی افراد کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔