ٹام کروز ایک بار پھر جان لیوا اسٹنٹ کے لیے تیار

ہالی ووڈ کے سپر سٹار ٹام کروز جو اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اب ایک بار پھر جان لیوا اسٹنٹ کے لیے تیار ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز کی زندگی کا سب سے خطرناک اسٹنٹ فلم شائقین مشن امپوسبل 8 میں دیکھ سکیں گے۔ویسے تو ابھی مشن امپوسبل 7 ریلیز نہیں ہوئی کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کافی التوا کا شکار ہوچکی ہے اور اب ستمبر 2022 میں سنیما گھروں کی زینت بنیں گے۔مگر مشن امپوسبل 8 کی شوٹنگ بھی ابھی جارہی ہے اور اس کے لیے ٹام کروز اپنے سب سے خطرناک اسٹنٹ کی تیاری کررہے ہیں۔حال ہی میں ٹام کروز کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں وہ برطانیہ میں 2 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک طیارے میں اسٹنٹ کی ریہرسل کررہے ہیں۔ٹام کروز دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے ایک طیارے پر اس اسٹنٹ کی مشق کررہے ہیں۔تصاویر میں دکھایا گیا کہ ٹام کروز طیارے کے کاک پٹ سے نکل کر اس کے پروں میں جھولنے لگتے ہیں جبکہ طیارہ الٹا ہوتا ہے۔اس اسٹنٹ کے لیے ٹام کروز کو طیارے کے پروں سے کسی چیز سے باندھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن