دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورپہلے نمبرپر

Dec 03, 2021 | 14:22

ویب ڈیسک

دہلی 293 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر

فضائی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان نے مسلسل اپنی جگہ بنا لی ہے، لاہور پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 372 ریکارڈ کی گئی۔ بھارت کا دارالحکومت دہلی 293 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جبکہ کراچی 160 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ نواں آلودہ ترین شہررہا۔پاکستان میں آلودگی کے اعتبار سے 402 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ صنعتی شہر فیصل آباد پہلے نمبر پر ہے، لاہور دوسرے اور بہاولپور 295 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

مزیدخبریں