تین ماہ سے پنجاب میں کوئی وزیر خوراک نہیں ہے۔عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کابڑھتی ہوئی مہنگائی پر اظہار تشویش،تین ماہ سے پنجاب میں کوئی وزیر خوراک نہیں ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ وزیر خوراک سے محروم ہے۔پنجاب کے عوام اسوقت سب سے زیادہ تبدیلی سرکار کو بھگت رہے ہیں۔مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور پنجاب کا وزیر صنعت،وزیر خزانہ اور وزیر خوراک لاپتہ ہیں۔عثمان بزدار بیچارہ اکیلا اپنے فرنٹ مین سنبھالے یا لاپتہ وزراء کی وزارتیں؟پاکستان میں مہنگائی 74سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 14فیصد شرح تک پہنچی ہے۔15ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا مزدور 14فیصد مہنگائی میں اضافے کو کیسے برداشت کرسکتا ہے؟گھی،چینی،آٹا،دالیں،سبزیاں،پھل سمیت تمام خوردونی اشیاء غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔قوم کے اربوں روپے عمران نیازی کے دوستوں کے قریب تر ہوچکے ہیں۔نئے پاکستان میں غریب کنگال اور عمران نیازی کے دوست خوشحال ہورہے ہیں۔ عمران خان چار بار اپنی مہنگائی ٹیم اورچار وزیر خزانہ تبدیل کرچکے ہیں .

ای پیپر دی نیشن