بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے میراج 2000 کا ٹائر چوری

Dec 03, 2021 | 17:52

ویب ڈیسک

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھن سےفوجی سازوسامان کی کھیپ لے جانے والے ٹرک سےبھارتی فضائیہ کے میراج 2000فائٹر جیٹ کا ٹائر چوری ہو گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ ٹرک 27 نومبر کو لکھن کے بکشی کا تالاب ایئربیس سے فوجی سازوسامان کی کھیپ لے کر جودھ پور ایئربیس جارہا تھا جس دوران میراج 2000فائٹر جیٹ کا ٹائر چوری ہو گیا ۔ پولیس نےنامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لکھن کے آشیانہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مزیدخبریں