بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

Dec 03, 2021 | 18:15

ویب ڈیسک

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہےجبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کے مقابلے میں نئے کیسز میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 213 کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 99976 ہو گئی ہے۔ کورونا کے 9216 نئے کیسز سامنے آنے سےمتاثرین کی کل تعداد 3کروڑ 46 لاکھ 15775 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں اس جان لیوا وائرس سے مزید 391 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ70115 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں