وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام میں خصوصی افراد کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔خصوصی افراد خصوصی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور  خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔خصوصی افراد کو معاشرے میں با وقار مقام دلانے کیلئے ہر طبقے کو اپنا کردارادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی ونگہداشت کیلئے اقدامات حکومتی ترجیحات میں اولین ہیں۔ فلاحی ریاست کے ویژن کے تحت حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے۔پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پراجیکٹس شروع کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کونہ صرف بحالی کی طرف لائیں گے بلکہ دوسروں کے برابر لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو مساوی ترقیاتی مواقع دینا کسی بھی معاشرے کے صحت مند ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔ ہم سب کو خصوصی افراد کی مدد کیلئے عملی اقدامات میں اپنا حصہ باٹنا چاہیئے۔ خصوصی افراد کوتعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔معاشرے میں خصوصی افراد کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن