آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان صورتحال، انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون، شراکت داری پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان عالمی، علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کہا کہ بیلاروس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان کو تباہی سے بچانے کے لیے انسانی امداد پہنچانا ناگزیر ہے۔ مزید کہا کہ افغانستان کی انسانی امداد کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنا ہو گا،دورہ کرنے والی مہمان شخصیت نے افغانستان کی صورتحال ،بارڈر منیجمنٹ کے لئے خصوصی کوششیں،اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا،انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون کی مزید بہتری کے لئے اپنا کرداراداکرنے کاعادہ کیا۔