بیجنگ (اے پی پی) ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین نے کبھی بھی دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ترجمان چا لی جیان نے کہا کہ چین بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ ہم کبھی بھی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ حالیہ رپورٹ اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے متعلقہ بیانات اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ وا ضح رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایوان نمائندگان میں کہا کہ انہیں کینیڈا کی سکیورٹی، انٹیلی جنس اور پولیس کی جانب سے کبھی ایسی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں کہ کینیڈا کے وفاقی انتخابات کے امیدواروں کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر چینی فنڈنگ ملی ہو۔
دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی: چین
Dec 03, 2022