مالی بحران سے نکلنے کیلئے سٹیک ہولڈرز کی گول میز کانفرنس بلائی جائے: محمود اچکزئی

Dec 03, 2022

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے عبدالصمد اچکزئی کی برسی کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ملک اقتصادی اور مالی بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے۔ اس کا واحد علاج یہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی گول میز کانفرنس بلائی جائے۔ جو کچھ ہو چکا‘ اس کو بھول جائیں۔ نئے جمہوری پاکستان کی تشکیل کریں۔ منتخب پارلیمنٹ ملک میں طاقت کا سرچشمہ ہونی چاہئے۔ پاکستان میں آئین مقدم ہو۔ ہر ادارے کو آئین کے تابع ہونا چاہئے۔ ہمیں افغانستان کو اپنا دوست بنانا ہوگا۔ ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔

مزیدخبریں