قصور میں خاتون‘ کمالیہ‘ 10 سالہ  یتیم بچی سے زیادتی


قصور + کمالیہ (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) کمالیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 737 گ ب میں ایک اوباش نوجوان نے 10 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لواحقین شبیر حسین نے بتایاکہ اس کی 10 سالہ بھتیجی (س) جو یتیم ہے اور وہ اس کی پرورش کررہا ہے، گھر سے لکڑیاں لینے کی غرض سے نزدیکی فصل کی طرف گئی۔ کافی دیر تک واپس نہ آئی تو وہ دیگر افراد کے ہمراہ اسے ڈھونڈنے نکلا۔ جب وہ فصل کے نزدیک پہنچے تو انہیں 10 سالہ (س) کی چیخ و پکار سنائی دی۔ قریب جانے پر معلوم ہوا کہ علاقہ کا اوباش نوجوان بچی کے ساتھ زیادتی کررہا تھا جو ہماری آواز سن کر بھاگ گیا۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے بچی کو طبی معائنہ کی غرض سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ منتقل کر دیا جبکہ درخواست ملنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی علاقے پتوکی میں جواں سالہ لڑکی کو ملزمان نے زبردستی بے آبرو کردیا۔مقامی پویس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔گلشن سبحان کالونی کی 24 سالہ لڑکی (ش) نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان محمد حسین وغیرہ مجھے اپنی کار میں زبردستی بٹھا کر نامعلوم جگہ پر لے گئے اور مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...