ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.16 فیصد کم ، 23 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں 

Dec 03, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کی معمولی کمی کے باوجود ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ماچس 1.32 فیصد، آلو1.65، نمک1.32 فیصد، چائے کی پتی 1.72 فیصد اور ایری سکس چاول1.23 فیصد مہنگے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق چکن1.71 فیصد، ٹماٹر12.26 فیصد، پیاز 2.79 فیصد، دال چنا 0.68، دال مسور0.64 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 0.38 فیصد اور ایل پی جی 0.42 فیصد سستی ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 30.56 رہی ہے۔

مزیدخبریں