متعدد وارداتیں‘ ڈاکو 12 سالہ چرواہے کو قتل کر کے بکریاں لے گئے


فیروز والا‘ لاہور (نامہ نگاران) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا‘ 12 سالہ بچے کو قتل‘ مزاحمت کرنے پر پسٹل کے بٹ مار کر ایک شہری کو زخمی کردیا ہے۔ شہری ظہیر کو نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے  زخمی کیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی میں ایک کوٹھی میں گھس کر عبدالجمال چوکیدار کو یرغمال بنا کر 40 لاکھ کی ہیوی بائیک لوٹ لی۔ قلعہ گجر سنگھ میں بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے مقامی کمپنی کے کیشیئر عاصم سے  17 لاکھ، گلشن راوی میں افضال کے گھر میں گھس کر 5لاکھ‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، جوہر ٹاؤن میں معصو م اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ‘ زیورات اور موبائل فون‘ داتا دربار میں قادر سے 2 لاکھ اور موبائل فون، رائیونڈ سٹی  میں نواز سے 52 ہزار اور موبائل فون ، شفیق آباد میں یاور سے 51 ہزار اور موبائل فون، جوہرٹاؤن میں خرم سے 45 ہزار اورموبائل فون، لوئر مال میں قدیر سے 45 ہزار  اور موبائل فون، وحدت کالونی میں شوکت سے 35 ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ میں جمیل سے 35 ہزار اور موبائل فون، مغلپورہ میں ہارون سے 32 ہزار اور موبائل فون، لاری اڈہ میں نفیس سے24 ہزار اور موبائل فون، سندر میں ولید سے 21 ہزار اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں عماد سے 20 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں جاوید کے گھر سے3لاکھ اور دیگر سامان‘  شہرکے مختلف علاقوں سے3 کاریںاور 10موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ جی ٹی روڈ کی آبادی کوٹ سلیم شامکے کے محنت کش عبدالرشید کا  بارہ سالہ بیٹا افضال بکریاں  چروانے قریبی کھیت میں گیا جہاں پر نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔ اس کی  نعش قریبی نالے میں پھینک کر بکریاں لے گئے۔ پولیس کے مطابق زیادتی کا بھی شبہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...