وزیرآباد(نا مہ نگار) لانگ مارچ حملہ کیس کے سلسلے میں بنائی گئی جے آئی ٹی نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ فرانزک ٹیم اور تکنیکی ماہرین کی موجودگی میں شواہد کا جائزہ لیا گیا۔ حملے کے روز سیکورٹی پر موجود اہلکاروں کو دوبارہ انہی مقامات پر تعینات کر کے ذمہ داران کے تعین سمیت دیگر معاملات پر بھی غور۔ اہلکاروں کے اسلحے کا فرانزک بھی کروایا جائے گا۔ ذرائع، پوسٹ مارٹم رپورٹ پر غور اور گولی لگنے کے فاصلے کا تعین کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے جبکہ جے آئی ٹی ممبران نصیب اللہ، ملک طارق، احسان اللہ موقع پر موجود تھے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے جاں بحق کارکن معظم اور زخمی بچے اریب کے اہل خانہ بھی موقع پر طلب کیا گیا۔