پا کستان اور جا پا ن کی70سالہ دیرینہ دوستی ہے، واڈا مٹسوہیرو 


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پا کستان میں جا پان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے پا کستان اور جا پا ن کے 70سالہ سفارتی تعلقات کی تقر یب میں کہا ہے کہ پا کستان اور جا پا ن کے درینہ تعلقات ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق جا پا نی سفیر واڈا مٹسوہیرو  نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان اور جا پا ن کے سفارتی تعلقات کا قیا م 28اپر یل 1952میں ہوا اس لیے پا کستان اور جا پا ن کی70سالہ درینہ دوستی ہے پا کستان وہ ملک ہے جس نے 1952میں پہلی مر تبہ جا پا ن کو کا ٹن بر آمد شروع کی۔انہو ں نے کہا کہ جا پا ن 1954سے پا کستان کا اہم با ہمی ڈویلپمنٹ شراکتدار ہے ۔جا پا ن پا کستان کو اب تک 11.7بلین ڈالر کی امداد فر اہم کر چکا ہے ۔پا کستان میں حا لیہ سیلا ب کی تبا ہ کا ریو ں میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) پاکستان کے دفتر نے صوبہ بلوچستان کے پانچ اضلاع نصیر آباد، جعفرآباد، سوبت پور، جل مگسی اور کچی کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو گندم کے 12,500 تصدیق شدہ بیج کے تھیلے فراہم کیے ہیں۔جاپانی امداد 2,500 سیلاب سے متاثرہ کسان خاندانوں کو ربیع کے اس سیزن کے دوران اپنی 12,500 ایکڑ اراضی پر گندم کی فصل کاشت کرنے کے قابل بناتی ہے جو بالآخر اگلے کٹائی کے موسم میں گندم کی مناسب پیداوار کی دستیابی کے ذریعے غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گی۔اس سال مون سون کے موسم میں ہونے والی شدید بارشوں نے پورے پاکستان میں شدید سیلاب کی وجہ سے لوگوں اور گھرانوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کیا جن میں لوگوں کی اموات، انفراسٹرکچر کو نقصان، زرعی رقبے کی تباہی اور لاکھوں لوگوں کو غربت اور بھوک کی طرف دھکیلنا شامل ہے۔حکومت اور ایف اے او پاکستان کے ذریعے کرائے گئے ریپڈ نیڈ اسسمنٹ (آر این اے) کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 4,972 کلومیٹر کے2 زرعی رقبہ (1,228,531 ایکڑ، بلوچستان کے کل زرعی رقبے کا 15 فیصد) ڈوب چکے ہیں اور نصیر آباد ڈویژن شدید متاثرہ اضلاع ہیں۔

ای پیپر دی نیشن