ہمارا تعلیمی نظام تجربہ، مہارت یا اقدار سے آراستہ نہیں کررہا، رانا تنویر 

Dec 03, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ  ہمارا تعلیمی نظام طالب علموں کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں پھلنے پھولنے کے لیے ضروری علم، تجربہ، مہارت یا اقدار سے آراستہ نہیں کررہا،آگے بڑھنے میں، پسماندہ  طبقات کو اعلی تعلیمی نظام میں مرکزی دھارے میں لا کر سماجی انصاف کو آگے بڑھانے کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نییو ایس ایڈ اور ایچ ای سی اکے زیر اہتمام "21ویں صدی میں اعلی تعلیم اور افرادی قوت کی ترقی پر بین الاقوامی سربراہی اجلاس" کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا ،وفاقی وزیر نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (HESSA) کے تحت جس کی مالیت 19 ملین ڈالر ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہماری 16 یونیورسٹیوں کو مارکیٹ ڈیلیور کرنے میں ان کی ادارہ جاتی اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے  کے لئے متعلقہ تعلیم اور تحقیق میں مدد فراہم کی جائے گی۔رانا تنویر نے کہا کہ ہمیں ادارہ جاتی نظم و نسق، نصاب، رسائی اور معیار، تدریسی اور تحقیقی طریقوں، صنعت اور تدریس کے روابط اور موسمیاتی تبدیلی کے موافقت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں