راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر QR 0633 سے قطرجانے والے ملزم کے پیٹ سے 45 آئس بھرے کیپسولز برآمدکر لئے خیبرکا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا، پشاور سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بناتے ہوئے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 34 کلو 800 گرام افیون اور 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی ،مردان کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا، اے این ایف نے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔