امریکہ نے 3 شمالی کورین عہدیداروں پر پابندی لگا دی

Dec 03, 2022

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے میزائل پروگرام پر شمالی کوریا کے 3 اہم عہدے داروں پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے منسلک 3 اہم عہدے داروں کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیے گئے۔امریکی محکمہ خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے عہدے داروں کے ساتھ لین دین کرنے والوں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا ہو گا۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا اس ضمن میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کے بعد دنیا خطرے میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کورین عہدے داروں پر پابندی میں اتحادی جنوبی کوریا اور جاپان کا تعاون بھی حاصل ہے۔

مزیدخبریں