کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہاہے کہ عمران خان کے حکم پر پنجاب اور کے پی حکومت ٹوٹتی نظر نہیں آ رہی۔فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر بیان میں بظاہر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سربند گلی سے نکلیں ، میز پربیٹھیں اور سسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں۔فیصل واوڈا کا مزید کہاکہ سر آپ کے حکم اور خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت۔ آپ کے اردگرد سانپ جو منفی سیاست کررہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔