کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہاہے کہ عمران خان کے حکم پر پنجاب اور کے پی حکومت ٹوٹتی نظر نہیں آ رہی۔فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر بیان میں بظاہر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سربند گلی سے نکلیں ، میز پربیٹھیں اور سسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں۔فیصل واوڈا کا مزید کہاکہ سر آپ کے حکم اور خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت۔ آپ کے اردگرد سانپ جو منفی سیاست کررہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔
عمران کے حکم پرپنجاب‘کے پی اسمبلیاں ٹوٹتی نظرنہیں آرہیں ، فیصل واوڈا
Dec 03, 2022