پرویزالٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی دستخط شدہ سمری عمران کے حوالے کردی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی دستخط شدہ سمری چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گزشتہ روز مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کے ہمراہ زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے بارے میں حتمی مشاورت کی گئی۔ ہر طرح سے تیار ہیں۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ عمران خان جب حکم دیں گے تو اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل پی ڈی ایم کو آئینی آپشنز استعمال کرنے دیں۔ پی ڈی ایم کے پاس پنجاب میں عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ ارکان نہیںجبکہ مونس الٰہی نے بھی کہا تھا کہ جیسا عمران خان چاہیں گے ویسا ہی ہو گا۔ عمران خان کو ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ یہ وزارت اعلیٰ ان کی امانت ہے ‘جب وہ چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...