واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے پاکستان کے نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر احمد کے ساتھ ایک ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے گفتگو کی۔ ترجمان سینٹ کام کے مطابق جنرل کوریلا نے جنرل عاصم منیر کو ان کے نئے عہدے پر مبارک باد دی اور دونوں رہنماؤں نے امریکہ، پاکستان سکیورٹی تعاون کی کوششوں اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل عاصم منیر کو امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر کی فون پر مبارکباد: ترجمان سینٹ کام
Dec 03, 2022