لاہور؍ اسلام آباد (کلچرل رپورٹر+ خبر نگار خصوصی) پاکستان فلم‘ ڈرامہ انڈسٹری اور تھیٹر کے معروف اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئے۔ لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث دسمبر کو ہسپتال لایا گیا۔ لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا کہ مریض کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ تمام تر طبی سہولیات بہم پہنچائی گئیں۔ ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود افضال احمد جمعہ کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔ دوسری جانب افضال احمد کو علاج کی مناسب سہولیات نہ دیئے جانے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ نامور اداکار کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تو انہیں آخری سانسیں لینے کیلئے ایک بیڈ تک نہ ملا۔ افضال احمد کو کسی دوسرے مریض کے ساتھ لٹایا گیا۔
برین ہیمریج، معروف اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئے
Dec 03, 2022