کار کھڑی ٹریکٹر ٹرالی میں جا ٹکرائی، شہری جاں بحق، 5زخمی

ملتان( نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے خوفناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے،  گلگشت کالونی کا رہائشی  27 سالہ تاجر اویس اپنی فیملی کے ہمراہ فوارا چوک سے اپنی گاڑی پر گھر گلگشت جا رہا تھا حضوری باغ روڈ نزدچونگی نمبر 9 کے قریب تیز رفتاری کے باعث اینٹوں سے لوڈ کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے سے جا ٹکرائی جس کے باعث خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 55 سالہ ندیم موقع پر جاں بحق جبکہ اویس دو خواتین اوردومصوم بچے شدید زخمی ہوگئے اطلاع پر ریسکیو 1122 اور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئے زخمیوں اور لاش کو فوری طور نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تاجر اویس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ کوتوالی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...