میاں چنوںمیںآٹا نایاب ، حصول کیلئے شہریوں کی لمبی لائنیں

 میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) میاں چنوں شہر میںآٹا نایاب ، حصول کیلئے شہریوں کی لمبی لائنیں تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں حکومت پنجاب کی طرف سے کم قیمت پر دیاجانے والا آٹا انتہائی ناقص ہے جبکہ آٹا شہر کی دکانوں پر نایاب ہوکررہ گیاہے جس کی وجہ سے لوگ لمبی لائیونوں میں دکانوں پر آٹا لینے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں مگر آٹا نہیں ملتا غیرمعیاری آٹے کی فراہمی میں محکمہخوراک کے ملازمین بھی شامل ہیں جومل مالکان کے ساتھ ملکر آٹے کی سپلائی میں شامل ہوتے ہیں شہریوں اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن