میلسی ( تحصیل رپورٹر)پی ٹی آئی ضلع وہاڑی کے صدر ایم این اے محمد اورنگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے اربوں روپے کی رقم اپنی جعلی شہرت کے لیے وقف کر کے ایک بار پھر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے حکمران عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنے اور اپنے شاہانہ اخراجات پورے کر نے کے لیے پہلے کی طرح عیاشیوں میں مصروف ہوگئے ہیں اور مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کا کسی کو کوئی خیال نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاست میں اگلا ہفتہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے عمران خان پنجاب اور خیبر پختو نخواہ کی پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کے بعدان اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ کریں گے اورپی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی حکومتی پالیسی الٹا ان کے گلے میں پڑے گی کیونکہ حکومت جانتی ہے کہ تحریک عدم اعتماد دونوں صوبوں میں ناکام ہو گی اور ان حالات میں صرف صوبائی انتخابات ایک جمہوری لطیفہ ثابت ہوں گے اس لیے جھوٹی انا کی بجائے ملک کی ڈوبتی معیشت کے پیش نظر پی ٹی آئی کے الیکشن کے مطالبے کو فوری تسلیم کیا جائے
حکمران عیاشیوں میں مصروف‘عوام مہنگائی میں پس کر رہ گئے:اورنگ زیب کھچی
Dec 03, 2022