عمران خان سے مہندر پال سنگھ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

Dec 03, 2022

ملتان (خبر نگار خصوصی ) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ممبر پنجاب اسمبلی و صدرمینارٹی ونگ جنوبی پنجاب مہندر پال سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ا ور نیک خوہشات کا اظہار کیا۔چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اقلیتی برادری کی حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور نمائندگی پر ان کی خدمات کو سراہا،اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہندر پال سنگھ نے کہاکہ ا یم پی اے شپ عمران خان کی امانت ہے ،وہ جب بھی حکم کریں گے اسمبلی سے مستعفیٰ ہو جاؤں گا ۔

مزیدخبریں