ماڈل فش آوٹ لٹ کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،سیکرٹری جنگلات

Dec 03, 2022

 ملتان (سماجی رپورٹر) سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤ تھے پنجاب سر فراز خان مگسی نے محکمہ ماہی پروری کے ملتان میں ترقیاتی منصوبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ اینڈ فشریز ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر انصر محمود چٹھہ نے سیکریٹری ساؤتھ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فش ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا منصوبہ 54.55 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہو چکا ہے جہاں فش فارمرز کو مچھلی کی بیماریوں کی تشخیص و علاج اور تالابوں کے پانی کے تجزیے کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔ ڈائر یکٹر جنرل جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب نے مزید بتایا کہ عوام الناس کو اعلیٰ معیار کی مچھلی فراہم کرنے کے لیے ماڈل فش آوٹ لٹ کا منصوبہ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جس پر 4.134 ملین لاگت آئی ہے۔ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پرائیوٹ افراد کے ذریعے کام کرے گا۔ جہاں محکمہ فشریز مچھلی کے معیار بر قرار رکھنے کے لیے نگرانی کرے گا ۔ اس موقع پر سیکریٹری جنگلات جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب سر فراز خان مگسی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کے تعمیراتی معیار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بر وقت تکمیل کی جائے۔

مزیدخبریں