لاہور(نیوز رپورٹر)بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے فلم ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار افضال احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ افضال احمد مرحوم نے اپنی فنی زندگی میں ہر کردار کو بخوبی نبھایا۔مرحوم کی بخشش و بلند ی درجات اور جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
طاہر القادری کی سینئر اداکار افضال احمد کے انتقال پر تعزیت
Dec 03, 2022