13دینی جماعتوں کاملک گیرانسداد سودعوامی رابطہ مہم چلانے کااعلان 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس نے انسدادسودوفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ پرعملدرآمدکرانے اورسودی نظام کے خاتمہ کیلئے گزشتہ روز ملک بھرمیں یوم انسدادسودمنایاجسکے تحت تمام مکاتب فکرکے علماءکرام نے مساجدمیں اجتماعات جمعہ میں حرمت سودپرروشنی ڈالی اورعوام الناس سے سودی نظام کے خاتمے واسلامی نظام معیشت کے قیام کیلئے قراردادیں پاس کرائیں۔نیزملک کے چھوٹے وبڑے شہروں میں انسدادسودکے مختلف پروگرامزکاانعقادکیاگیا۔ہائی کورٹ کے باہرعلماءوکلاءنے انسدادسودمظاہرہ کیا۔مختلف پروگرامز میں مقررین نے کہاکہ سودکی لعنت اورسیاسی انتشاروفتنہ فسادنے ملکی معیشت تباہ کردی۔ لہٰذاان سے نجات ناگزیر ہو چکا ہے۔

 مزید برآں تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل 13بڑی دینی جماعتوں جے یوآئی،جے یوپی،ورلڈپاسبان ختم نبوت،جماعت اسلامی،متحدہ علماءکونسل،مسلم لیگ(علماو¿مشائخ)،مجلس احراراسلام،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ،خاکسارتحریک،مصطفائی جسٹس مومنٹ اورعالمی تبلیغ دعوت الحق نے ملک گیرانسدادسودعوامی رابطہ مہم شروع کرنیکااعلان کیاہے جسکے تحت ملک کے تمام بڑے،بڑے شہروں میں انسدادسودمظاہروں،سیمینارز،مزاکرے،جلسے وعوامی اجتماعات کاانعقاد کیاجائیگااوربعدازاں اس ضمن میں مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کیاجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن