لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس نے جمعة المبارک کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں,مزاروں،مارکیٹوں اور اہم مقامات سمیت شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ لاہور کے تمام تھانوں کی حدود میں ناکے لگائے گئے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی کا مقصد سکیورٹی مزید موثر بنانا اور جرائم پیشہ و امن دشمن عناصر کی سرکوبی ہے۔ داتا کی نگری امن و سلامتی کا گہوارہ ہے۔