لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیرنے مسافروں کو دھند کے اوقات میں خاص طور پر جب قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر حد نگاہ صفر ہو،سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی ہے۔نومبر کے دوران پنجاب میں 130856ایمرجنسیز میں 126714متاثرین کو اوسط 7منٹ کے رسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں۔پنجاب بھر میں 130856حادثات میں سے 34392 روڈ ٹریفک حادثات، 79283 میڈیکل ایمرجنسی، 1395 آتشزدگی کے واقعات شامل ہیں۔