کاہنہ : لیڈیز پارک پر قبضہ کی کوشش‘مقدمہ درج 

Dec 03, 2022


کاہنہ (نامہ نگار ) تھانہ کاہنہ کے علاقہ مدینہ ویو ہاﺅسنگ سکیم میں بااثر ملزمان نزیر مغل گروپ کے درجنوں افراد کی جانب سے لیڈیز پارک پر دن دیہاڑے قبضہ کی کوشش کی گئی تھی جس میں درجنوں افراد نے پارک میں لگے درخت کاٹ دیئے۔ ایس پی ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن حسن جاوید بھٹی کی جانب سے انکوائری میں نذیر گروپ قبضہ مافیا ثابت ہونے پر ایس ایچ او کاہنہ عاصم حمید کو مقدمہ کے اندراج کے احکامات جاری کئے گئے ۔ تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے تفتیش شروع کردی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ نے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش میں قبضہ مافیا سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائےگی ۔

مزیدخبریں