غریب عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم  پہ سینہ تان کر بات کی:شمسہ علی


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام کی حقیقی آزادی کی جہدوجہد کرتے ہوئے غریب عوام کے حقوق اور عوام کا پیسہ چوری کرنے والوں کےخلاف ہر فورم پہ سینہ تان کر بات کی۔

 اقتدار کی حوس کی لالچ نے موجودہ امپورٹڈ حکمرانوں کو اندھا کر دیا ہے۔

 جن کا مقصد صرف اپنے کیسز ختم کروانے کے ساتھ ساتھ اپنے اقتدار کو طول دینا ہے جو اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد پریشان ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن