الخدمت 30 ہزارمستحق معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کرچکی :ڈاکٹرمشتاق مانگٹ

Dec 03, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) الخدمت فاو¿نڈیشن کے تحت معذوریا خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا ا نعقاد کیا گیا۔ لاہور میں 50 معذور افراد کو ویل چیئرز ، 50 نابینا افراد کوچھڑیاں اور ڈیڑھ سو سے زائد تحائف تقسیم کئے گئے۔ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہاکہ الخدمت 30 ہزارمستحق معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کرچکی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیابھر میں1 ارب افراد معذور ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 15 فیصد بنتا ہے۔ اس میں 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو ویل چیئرکی سہولت میسر نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے مطابق اس وقت پاکستان میں کم و بیش 2 کروڑ 70 لاکھ افرادکسی نا کسی صورت میں معذوری کا شکارہیں۔الخدمت فاو¿نڈیشن کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے اس کام میں ویل چیئرز تیار کرنے والی نامور امریکی فلاحی تنظیم فری ویل چیئر مشن کاتعاون حاصل ہے۔ فری ویل چیئر مشن ترقی پذیر ممالک میں معذور افراد کیلئے مفت ویل چیئرز مہیا کرتی ہے۔ یہ تنظیم اب تک دنیا بھر کے 94 ترقی پذیر ممالک کے 13لاکھ معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرچکی ہے۔

مزیدخبریں