لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، معروف دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمدنے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں سیاست بڑا عجیب رخ اختیار کر چکی ہے۔ سیاستدان سوچتے کہ ہم برسراقتدار میں تو سب ٹھیک ورنہ سب برباد اور ختم ہونا چاہےے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی اور قومی مفاد مقدم ہونا چاہےے۔ اقوام عالم کی کامیابی کی وجہ ہی یہ ہے کہ ان کی سیاست کا محور قومی اور ملکی مفاد ہوتا ہے۔ ہمارے سیاستدانوں کو چاہےے کہ وہ بھی ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ملکی سا لمیت اور سکیورٹی اداروں کو خطرہ لاحق ہو۔ اپنے ملک کے خلاف ہر سازش کے خلاف اورخطرے کا ڈٹ کر اور ایک جان ہو کر مقابلہ کریں۔
اور اس سلسلے میں کوئی مصلحت یا سمجھوتہ نہ کریں۔ تبھی ہم مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ پائیں گے۔ ماضی میں ہم اپنا بہت نقصان کیا ہے اب ملک مزید نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بالغ نظری ، برداشت ، رواداری کا فروغ اب ہماری ضرورت ہے۔