زندگی میں چیلنج کا مزہ ‘انجری کسی بھی وقت آسکتی ہے: نسیم شاہ 


لاہور(سپورٹس رپوٹر)پاکستان کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انجری کسی بھی وقت آسکتی میں اپنی باﺅلنگ پر فوکس کرتا ہوں۔راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا ہمارا اپنا انداز ہے اور ان کا اپنا انداز ہے۔ زندگی میں چیلنج کا مزہ آتا ہے کوشش کرتا ہوں کہ اپنا 100 فیصد دوں، بال اتنا ریورس شاید ہم سے نہیں ہو رہا ہم کوشش کریں گے جو ہماری کارکردگی ہے اس میں بہتری ہو۔ کوشش کرتا ہوں کہ کچھ اچھا سیکھوں اور کھیلوں، پچ اچھی ہو تو زور لگانا پڑتا ہے ہمارے ہاتھ میں جو ہوتا ہے ہم اسی طرح بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن