کراچی(سپورٹس رپورٹر)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ رکی پونٹنگ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے جب ان کی طبیعت ناساز ہونے لگی۔ 47 سالہ سابق کپتان کو آپٹس سٹیڈیم سے براہ راست ہسپتال لے جایا گیا۔سابق بیٹر دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ فی الحال ہسپتال سے واپس نہیں آئے انہوں نے اپنے ساتھیوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔
کمنٹری کے دوران رکی پونٹنگ ایمرجنسی میں ہسپتال منتقل
Dec 03, 2022