لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ رکی پونٹنگ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے جب ان کی طبیعت ناساز ہونے لگی۔ 47 سالہ سابق کپتان کو آپٹس سٹیڈیم سے براہ راست ہسپتال لے جایا گیا۔پونٹنگ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ لنچ بریک میں کمنٹری باکس سے چلے گئے تھے۔
لیکن ان کے ساتھ سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر بھی تھے۔
سابق بیٹر دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ فی الحال ہسپتال سے واپس نہیں آئے انہوں نے اپنے ساتھیوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔