کراچی(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ماضی میں موسم کی صورتحال مختلف تھی اب کی مختلف ہے، بائولرز کو مدد ملے گی۔رمیز راجہ کے بیان پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین کو کھلاڑیوں پر اتنا ہی اعتماد ہے جتنا کہ مجھ پر ہے۔اپنی پرفارمنس سے متعلق کیے گئے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال پرفارمنس میں خاص کوئی فرق آیا ہے ،کوئی بھی مکمل نہیں ہوتا، ہر دن آپ سیکھتے ہیں غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں اور مجھے بھی ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔