لاہور(نیوزرپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پرملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون کاآغاز خوش آئند ہے۔شہری ضروریات زندگی کامعیار یقینی بنانے اور صحتمند زندگی گزارنے کیلئے چوہدری پرویزالٰہی کے ویژن کی روشنی میں پنجاب فوڈاتھارٹی کے ساتھ بھرپورتعاون کریں اورفوڈسیفٹی نمبر پرملاوٹ مافیابارے معلومات دیں۔شہری یادرکھیں" جان ہے توجہان ہے" ،ان کی زندگی سے کھیلنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرشوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ عوام دوست وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے پنجاب کی سطح پرمافیاز کیخلاف طبل جنگ بجادیا، اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالے عناصر کامحاصرہ اورمحاسبہ ضرور ہوگا۔پنجاب بھر میں1122کے انتھک اہلکار عوام کی بھرپورخدمت کررہے ہیں،اس موثر ،منظم اورمفید سروس کاکریڈٹ عوامی وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کوجاتا ہے۔ جعلی ادویات کی تیاری اورتجارت ناقابل برداشت ہے،اس میں ملوث عناصرہرگز قابل رحم نہیں۔