پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس اور بلاول زرداری بھٹو

Dec 03, 2022


30نومبر کو  پیپلزپارٹی نے اپنا یوم تاسیس منایا ہے ۔روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لے کر میدان میں آنے والی پیپلز پارٹی جس نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں 1970ء میں  تاریخی وکٹری حاصل کر کے نئے دور کا آغاز کیا۔ ان کی صاجزادی بے نظیر بھٹو نے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں  انہوں نے یہ اعزاز جنرل ضیاء کے 11 سالہ طویل مارشل کے نتیجے میں پیدا ہونیوالی صورت حال کو شکست دے کرحاصل کیا ۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد 2008 میں ان کے صاحب زادے بلاول بھٹو زرداری نے بطور چیئرمین اورآصف زرداری نے چیئرمین کی حیثیت سے عہدے سنبھالے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دور میں کشمیر کو  حکومت کی پہلی ترجیح کے طور پر رکھا۔اقوام متحد کی جنرل اسمبلی میں کشمیر یوں کی بھر پور وکالت کی۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں پر واضع کیا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے عالمی اداروں کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ قبضہ کی طرف مبذول کرواتے ہوئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل پر زور دیا تھا۔  پپلز پارٹی کی کشمیریوں کے ساتھ بہترین وابستگی کی بنا پر آزاد کشمیر اور پاکستانی عوام قائدعوام کی اس جماعت پر اعتماد کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ اور نانا کی طرح بہترین اور پرجوش مقرر ہیں۔ انہیں ملک اور عوام سے شدید محبت ورثہ میں ملی ۔ یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے درست کہا تھا کہ یہاں سیاسی نظام بدل رہا ہے بڑے بڑے برج گر نے والے ہیں  ہمارا راستہ جمہوریت کاراستہ ہے ہم اسی راہ سے مذید کامیابیاں سمیٹیں گے انشاء اللہ ( ملک خالد نمبردار03009589555 پیپلز ٹریڈرز سیل راولپنڈی)

مزیدخبریں