راولپنڈی( جنرل رپورٹر)تحصیل آفس راولپنڈی میں ماہانہ ریونیو کھلی کچہری کے دوسرے روز ریونیو افسران کی عدم موجودگی پر ناراضگی کاا ظہار کرتے ہوئے افسران کو سخت ہدایات دیں اور آئندہ کوتاہی اور عدم د لچسپی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ دیا ہے ، تحصیل آفس راولپنڈی میں منعقدہ کھلی کچہری کا دوسرا روز تھا، کچھ ریو نیو افسران اور دیگر عملہ موجود تھا اور سائلین کی تعداد زیادہ تھا ڈپٹی کمشنر شعیب علی جب پہنچے توریونیو افسران کی عدم جودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا توکھلبلی مچ گئی اور اپنے دفتروں میں موجود ریونیو افسران کھلی کچہری پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ہدایات دیں کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں اور مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی ریونیو کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی درخواستیں وصول کیں، انکے مسائل ذاتی طور پر سنے اور موقع پر فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔
کھلی کچہری مےں ریونیو افسران کی عدم موجودگی پر ڈپٹی کمشنر کا اظہارناراضگی
Dec 03, 2022