خصوصی افراد کاعالمی دن ، الخدمت فاو¿نڈیشن کی ملک بھر میں تقریبات 


اسلام آباد(نامہ نگار ) الخدمت فاو¿نڈیشن کے تحت خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا ا نعقاد کیا گیا۔ان تقریبات کا مقصدخصوصی افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے اجتماعی کوششوں کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ان تقریبات میں مستحق معذور میں ویل چیئرز، سفید چھڑی اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرمنعقدہ تقریب میں 50 معذور افراد کو ویل چیئرز ، 50 نابینا افراد کو چھڑیاں اور ڈیڑھ سو سے زائد تحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں خصوصی افراد کے لیے متحرک تنظیموں نے سٹالز بھی لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرالخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہاپاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق 2 لاکھ 95 ہزارافراد جسمانی معذور ہیں، جن میں سے اکثریت پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتی ہے اور بنیادی علاج معالجے اور ویل چیئر ز جیسی سہولیات سے محروم ہے۔ایسے افراد کی مشکل کو کم کرنے کے لئے الخدمت ہر سال سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہزاروں ویل چیئرز تقسیم کرتی ہے۔اس پروگرام کے تحت رواں سال الخدمت فاو¿نڈیشن نے ملک بھر میں 4 ہزار ویل چیئرز تقسیم کیں ۔

ای پیپر دی نیشن