کراچی(نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ حکمراں شریعت اور آئین کی پاسداری کا حق اور فرض ادا کریں ۔معاشی ترقی کےلئے سودی مالیاتی نظام سے چھٹکارا ضروری ہے۔ملک و قو م کے معا شی و معا شر تی مسا ئل سے متعلق سیاسی عزم اور قوّتِ فیصلہ کے ساتھ ہر طبقے فکر کو متحدہو نے کی ضرورت ہے ، پاکستان میں قرآن و شریعت کے احکامات کو فروغ دیا گیا ہوتا تو آج ہم پسماندگی کا شکار نہ ہوتے ۔ انہوں نے میمن مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن انسانوں کےلئے کتاب ہدایت ہے اس میں ماضی حال اور مستقبل کا واضح بیان ہے ۔زندگی کے تمام مسائل کا حل اور کامیاب زندگی گزارنے کے تمام اصول قرآن اور اسوہ رسالت سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلما ن حق و صد اقت کا علمبر دار ہو تا ہے خو ف ،مصلحت ،لالچ ومفا د پر اےما ن کو کمز ور نہےں کرتا ہے، اپنی زند گی کو اللہ اور رسو ل کے بتا ئے ہوئے طریقے پر گزارےںاور دنےا و آخر ت مےںکا مےا بی فلاح و نجا ت کےلئے اپنی تربیت ، اصلا ح اور محا سبہ کرےں۔
شاہ عبد الحق