بھا رت نہیں آتا نہ آئے ایشا کپ نیو ٹرل مقام پر نہیں کھلیں گے


اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ والے ٹیسٹ کیلئے ٹی ٹونٹی کے کھلاڑی لیکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑیگا۔پنڈی سٹیڈیم کی بے جان وکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ ٹیسٹ میچ کی شہ رگ ہوتی ہے۔ ہم پچز بنانے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، پنڈی سٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی کیونکہ پچ شہ رگ ہوتی ہے۔ بغیر گھاس والی پچوں پربھی باؤنس ہوتا ہے، سیزن میں اچھی پچز بنیں گی اور کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ میں بھی یہی پچز ملیں گی۔ ڈراپ ان پچز مسئلے کا حل ہو سکتا ہے، ڈراپ ان پچز مہنگی ہوتی ہیں لیکن امید کرتا ہوں کہ پچیں اچھی بنیں گی، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائیگا۔ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی۔ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا لیکن ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں جا سکتا، ایشیا کپ ہمارا ہے، ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا۔اگر ایشیاکپ کسی نیوٹرل جگہ پر کروایا گیا تو ہم بھی شرکت نہیں کریں گے۔ایشیاکپ کی اگلے سال پاکستان میزبانی کرے گا۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایشیاکپ کہیں اور انعقاد کروانے کی کوشش کی گئی تو ہم بھی ایشیاکپ میں شرکت چھوڑ سکتے ہیں۔ ہم ٹرے بنا کر اس میں ڈراپ ان پچ بنائیں گے، پچ کے معاملے پر میں زیادہ نا امید ہوں، جب کرکٹر چیئرمین ہو تو ایسے معاملے میں زیادہ شرمندگی ہوتی ہے۔ پچ کے معاملے میں اگلے سیزن تک صبر کرنا ہوگا، پچ پر بورڈ کوئی گائیڈ لائن نہیں دیتا۔ہمیں بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا طریقہ بدلنا ہو گا۔ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔

ای پیپر دی نیشن