حیدر آباد(بیورو رپورٹ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سندھ کے وفدنے ایپکا سندھ کے صدر منور علی شاہ کی قیادت میں ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ سے ملاقات کی اور حیدر آباد ریجن کے ملازمین کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔ وفد میں ایپکا سندھ کے نائب صدر راجا امام بخش ، پرویز بلوچ، عقیل قریشی ، عمران ساریو ، سعید شیخ اور عبدالستار قریشی شامل تھے - ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن نے یقین دلایا کہ ملازمین کے تمام جائز مسائل کے حل کے ضمن میں میرا آپ سے بھر پور تعاون رہیگا اور ملازمین کو دریپش مسائل کو بہت جلد حل کروایا جائیگا جبکہ سینارٹی میں ملازمین کو ان کا جائز حق دلوانے کو بھی یقینی بنایاجائیگا - علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلس زبیدہ کالج حیدر آباد میں جاری درختوں کی کٹائی اور سامان کی چوری سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر عبدالحمید چنڑ نے کہا کہ اس معاملے کے بارے میںمجھے یہ معاملہ سوشل میڈیا پراٹھانے پرمعلوم ہوا۔ میرا اس کیس سے کو ئی بھی تعلق نہیں ہے، یہ کام کچھ کرپٹ اور ادارے کے دشمن عناصر کررہے ہیں جن کے خلاف بہت جلد سخت کارروائی کرکے ملوث لوگوں کو سخت سے سخت سزا دلائی جائیگی- - اس موقع پر ایپکا کے عہدیداران نے ڈائریکٹرکالیج ایجوکیشن کے موقف کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر کے موقف سے ہم مطمئن ہیں کیونکہ ڈائریکٹر کا اس معاملے سے کوبھی تعلق نہیں اور انہوں نے انکوائری کرواکرملوث عناصر کو سخت سے سخت دلانے کا یقین دلایا ہے -
ایپکا ملاقات